5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم سمیت6افرادگرفتار
جنگ نیوز -
کراچی…کورنگی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا ۔پولیس حکام کے مطابق ایک اطلاع پر ضیا کالونی کے علاقے میں چھاپہ مار کر پولیس نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم عرفان علی عرف عفی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم نے چار اگست کی شب اپنے ساتھیوں سمیت ضیا کالونی کے علاقے میں فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک جبکہ تین افراد کو زخمی کر دیا تھا ۔ ایک اور کارروائی میں کورنگی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گروہ ے پانچ افراد کو گرفتار کر کے ا نکے قبضے سے پستول میگزین اور کارتوس برآمد کرلئے ۔