تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مٹھی بھرافرادکے نظریات کو اکثریت پرحاوی نہیں ہونے دینگے، وزیراعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملک کودہشت گردی اورانتہاپسندی سمیت مختلف چیلنجزکاسامناہے تاہم مٹھی بھرافرادکے نظریات کوپرامن معاشرے کی اکثریت پرحاوی نہیں ہونے دیاجائے گا۔ اسلام آباد میں صدارتی ایوارڈ برائے محترمہ فاطمہ جناح کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں ان کاکہناتھاکہ وہ دن گئے جب خواتین قومی ترقی میں کم حصہ لیتی تھیں، اب وہ ہرشعبے میں آگے ہیں اورحکومت خواتین کوسماجی ، سیاسی اورمعاشی طورپرترقی یافتہ کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کررہی ہے، خواتین کی خودمختاری تک یہ کوششیں جاری رہیں گی۔وزیراعظم نے کہاکہ مخلتف شعبوں میں اعلیٰ خدمات سرانجام دینے والی خواتین کومحترمہ فاطمہ جناح ایوارڈدینے کامقصدفاطمہ جناح کی قیام پاکستان اورجمہوریت کی بقاکیلئے دی جانے والی خدمات کوملکی سطح پرسراہناہے، یہ ایوارڈہرسال محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ پرخواتین کودئے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.