5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب
جنگ نیوز -
لاڑکانہ…دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔لاڑکانہ کے عاقل آگانی لوپ بند میں پانی کی سطح بلندہو رہی ہے۔کئی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہونے سے لوگ محفوظ مقامات پرمنتقل ہورہے ہیں، عاقل آگانی لوپ بند پر پانی کے دباؤ میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے یہاں سے پانچ لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزر رہا ہے ۔ضلعی انتظامیہ ،محکمہ آبپاشی کے اہلکار رینجرز اور پاک فوج کے جوان بندوں کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں۔ کچے کا پچاس فیصد علاقہ زیر آب آنے سے 15 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔پراناآباد حفاظتی بند کے قریب لاڑکانہ خیرپور پل کے نیچے پانی کا بہاؤ جاری ہے۔خیرپور اور گردونواح میں آج دوسرے روز بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ادھر گھوٹکی میں کچے کے علاقوں سے اب تک دس ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔محکمہ ریونیو کے مطابق کچے کے علاقے میں دریائی بیلٹ پر چالیس ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہیں اور پچیس ہزار افراد ابھی تک سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں ،شکار پور میں گڈو سے آنیوالے سیلابی ریلے سے کوٹ شاہو بیگاری پل کے دروازے ٹوٹ گئے اور پانی قریبی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے ۔