تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دورے پر تنقید کرکے نوازشریف نے اپنی ذہنیت کی عکاسی کی ہے، صدر

جنگ نیوز -
لندن…صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کو شدت پسندی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مزید مدد کرنی چاہیے،نواز شریف نے دورے کی مخالفت کرکے اپنی مخصوص ذہنیت کی عکاسی کی ہے۔برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر زرداری نے کہا کہ وہ صرف القاعدہ سے ہی نہیں بلکہ ایک ذہنیت سے لڑ رہے ہیں اور اس لڑائی میں دنیا کوان کی مدد کرنی چاہیے،انھوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کا شدت پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ہے،پاکستان کو جدید آلات اور ڈرون کی ضرورت ہے،امریکاجدیدٹیکنالوجی اورآلات دے تو پاک فوج مزید بہتر کارروائی کرسکتی ہے۔صدر زرداری نے کہا کہ اپوزیشن رہنماجوپارلیمنٹ میں نہیں ہیں ان کے دورے پرتنقیدکررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ان کے دورے کی مخالفت کرکے اپنی مخصوص ذہنیت کی عکاسی کی ہے ،ان کے امیدوارکوکل ہی پیپلز پارٹی کے امیدوارنے شکست دی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.