5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دہشتگردی میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، رحمان ملک
جنگ نیوز -
کراچی…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا کراچی میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث جرائم پیشہ کو تنبیہکرتا ہو کہ باز آجائیں ورنہ ان کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا،جبکہ صوبائی وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران195 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں امن وامان اور کراچی میں حالیہ دنوں میں پیش آنے واقعات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کو کراچی پولیس چیف وسیم احمد کی جانب سے بریفنگ دی گئی ،اس موقعے پر صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا،آئی جی سندھ سلطان صلاح الدین بابر خٹک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔بریفنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن تباہ کرنے والے کسی بھی کرائمنل کو نہیں چھوڑا جائے گا،جبکہ رینجرز کو سختی کے ساتھ ہدایات دی گئیں ہیں کہ تخریب کاری میں ملوث ملزمان کو دیکھتے ہی گولی ماردیں،انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو ہدایت کی ہیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں امن قائم کریں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ تخریب کاری اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث195 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے،جن میں ویسٹ زون سے87 ساؤتھ زون سے12،ایسٹ زون سے87 اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے9 ملزمان کو گرفتار کیا ہے،جن میں سے9 ملزمان کو ٹارگٹ کلنگ کی واردتوں میں ملوث ہونے کے بعد شناخت بھی کرلیا گیا ہے،اس موقعے پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ اور شہریوں کے قتل کو روکنے کے لئے ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی گئی ہے،جو ملزمان کے حوالے سے عینی شاہدین سے شواہد جمع کرے گئی اور پھر ملزمان کے خاکے تیار کرے گئی،تاکہ انکی گرفتاریاں عمل میں آسکیں۔