تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد45لاکھ ہوگئی، اقوام متحدہ

جنگ نیوز -
جینوا…اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد پینتالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔یہ بات جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کے رابطہ دفتر کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہی ۔ ایک دن میں متاثرینِ سیلاب کی تعداد میں تین لاکھ افراد کا اضافہ ہوا ہے ۔ اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے پاکستانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ سیلاب اور بارشوں سے دو لاکھ باون ہزار مکانات بھی تباہ ہوچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.