5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جنوبی پنجا ب کے شہر جام پور میں سیلاب سے تباہی،نقل مکانی جاری
جنگ نیوز -
راجن پور… پنجاب کے مختلف علاقے سیلاب کی زد میں ہیں، راجن پور کی تحصیل جام پور سیلاب کی نظر ہوگئی جبکہ رحیم یار خان میں سیکڑوں افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔راجن پور کی تحصیل جام پور میں سیلاب سے ہزاروں افراد محصور ہوگئے جبکہ تعلیمی ادارے، اسپتال اور گرڈ اسٹیشن سمیت پورا شہر سیلابی پانی کی نظر ہوگیا ہے۔کوٹلہ مغلاں اور کوٹ مٹھن میں حفاظتی بند ٹوٹنے سے تمام علاقے زیر آگئے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے انکی امداد کے لئے کوئی ٹیمیں تاحال نہیں پہنچی ہیں۔دریائے چناب سے گزرنے والے دولاکھ اسی ہزار کیوسک کا ریلہ ملتان کے علاقہ نوب پور دوم میں داخل ہوگیا جس سے درجنوں بستیاں زیر آب آگئیں۔ رحیم یار کی تحصل خانپور،چاچڑاں شریف،لیاقت پور اور صادق آباد میں سیلابی ریلے سے سینکڑوں گھر تباہ اور ہزاروں افرادمحصور ہوگئے۔ منچن بند ٹوٹنے سے آباد پور شہر کے متعدد علاقے زیرآب آگئے۔جبکہ سیلابی پانی راجن پور کلاں کے علاقے میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جسکے بعدانتظامیہ کی جانب سے علاقہ خالی کرنے کے اعلانات شروع ہوگئے ہیں۔