5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
صوابی: لوڈ شیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کرنیوالوں پر پولیس فائرنگ،4 جاں بحق
جنگ نیوز -
صوابی…صوابی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کی رہائی کے لیئے مظاہرین پر پولیس فائرنگ میں چار افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ضلع صوابی کے شہر ٹوپی کے علاقوں کوٹھا، کلابٹ اور دیگر دیہات میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف مقامی افراد نے مظاہرہ کیا اور مشتعل ہو کرواپڈا آفس پر ہلہ بول کر سرکاری املاک اور ریکارڈ کو آگ لگا دی۔ ٹوپی پولیس نے واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے بعض افراد کو گرفتارلیا۔ مشتعل عوام نے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے صفدر شہید چوک میں دوبارہ مظاہرہ کیا۔ جس پر پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس سے چار افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب آئی جی پی پولیس نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی مردان کو صوابی جا کر جلد از جلد تحقیقات کرانے کی ہدایت کر دی۔