5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کے ای ایس سی سے مزید32ملازمین کو برطرف کردیاگیا
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے32ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا نوکری سے برطرف کیے جانے ملازمین میں مستقل اور کنٹریکٹ کے ملازمین شامل ہیں ان ملازمین ڈپٹی جنرل منیجر ، منیجرز، انجینئرز اورکلریکل اسٹاف شامل ہے ۔ملازمت سے برطرفی کے جو لیٹرز ملازمین دیئے گئے ہیں ان میں بجلی چوی ،تار چوری ،رشوت لینے اوربلااجازت غیر حاضر رہنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں اس سلسلے میں کے ای ایس سی انتظامیہ موقف ہے ملازمین کو عوامی شکایات اور مکمل انکوائری کے بعد ملازمت سے نکالا گیا ہے ۔