تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اوباما نے سیستانی کو سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے خط لکھا ،امریکی جریدہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... معروف امریکی جریدے"فارن پالیسی" نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر نے عراقی شیعہ مذہبی راہنما اور رحانی پیشوا علامہ علی سیستانی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے اپیل کی ہے کہ وہ عراق میں سیاسی بحران کے خاتمے اور نئی حکومت کی تشکیل میں سیاسی جماعتوں پر دبا ڈالیں۔جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے علی سیستانی کو مداخلت کے لیے یہ خط نائب امریکی صدر جوبائیڈن کی عراق میں حکومت کی تشکیل کی کوششوں کی ناکامی کے بعد لکھا ہے۔ جوبائیڈن گذشتہ ماہ چار جولائی کو عراق کے مختصر دوے پر گئے تھے جہاں انہوں نے مختلف سیاسی دھڑوں سے ملک میں حکومت کی تشکیل کے حوالے سے بات چیت کی تھی تاہم ان کی حکومت کی تشکیل کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے سیستانی کو ایک ایسے وقت میں مراسلہ بھیجا گیاہے جبکہ عراق کے مختلف سیاسی اتحاد پانچ ماہ قبل ہونے والے انتخابات میں وزیراعظم کے عہدے کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہیں ہو سکے۔ امریکی صدر کو امید ہے کہ علی سیستانی اپنی قدر آور مذہبی شخصیت اور اثرورسوخ کی وجہ سے حکومت کے قیام میں شیعہ جماعتوں پر دبا ڈال سکتے ہیں۔واضح رہے کہ علی سیستانی نے عراق پر2003 میں کیے گے امریکی حملے کے بعد کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات سے انکار کردیا تھا، تاہم انہیں امریکی اور دیگر مغربی ممالک کی جانب سے مختلف معاملات میں تعاون کے لیے خطوط لکھے جاتے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.