تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کوہستان:داسو میں سیلا ب متاثرین9روز سے امداد کے منتظر

جنگ نیوز -
کوہستان:داسو میں سیلا ب متاثرین9روز سے امداد کے منتظر

کوہستان …ہزارہ ڈویژن کے ضلع کوہستان کی تحصیل داسو میں 9 روز گزرنے کے بعد بھی سیلا ب سے متاثرہ ہزاروں افراد بے یارو مدد گار انتظامیہ کی مدد کے منتظر ہیں۔کوہستان سے 7 دن کی پیدل مسافت کے بعد ایبٹ آباد پہنچنے والے متاثرہ شخص محمد حریف کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے 9 روز گزرنے کے باوجود علاقے میں صوبائی یا مرکزی حکومت کی جانب سے نہ تو کسی قسم کی کوئی امدادی کارروائی کی گئی اور نہ ہی متاثرہ افراد کو خوراک وادویات پہنچائی گئیں جس کی وجہ سے وہاں محصور 15 ہزارافراد کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.