5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حسینائیں مس ورلڈ مقابلوں میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
لاس اینجلس ... دنیا بھر سے حسینائیں مس ورلڈ 2010 کے مقابلوں میں شرکت کے لئے امریکا پہنچ گئیں۔اس سال ہونے والی مس یونیورس کے مقابلوں میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے آئی حسیناؤں نے لاس اینجلس کے روس ایولٹ ہوٹل میں فوٹوگرافروں کو پوز دیئے ۔اس موقع پر مس اسٹریلیا جیسنٹا کیمبل ،مس ہیٹی سرودج برٹائن ،مس فلپائن وینس راج ، سمیت مس کولمبیا ،مس میکسیکو اور مس پورٹی ریکو موجود تھیں ۔امریکی ریاست نویڈا کے شہر لاس ویگاس میں 23 اگست کو مس یونیورس کا چناو ہو گا۔