5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اوباما اور کیمرون کا فون پر رابطہ، صدرزرداری سے ملاقات بھی زیر گفتگو رہی
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی صدراوباما اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کو مشرق وسطیٰ میں امن عمل آگے بڑھانے کے لیے جلد ازجلد براہ راست مذاکرات کی جانب پیش رفت کرنا چاہیے۔وہائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ صدرباراک اوباما اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹیلی فون پرمختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاہے ۔ برطانوی وزیراعظم کے ترکی اور بھارت کے حالیہ دوروں اور ان کی پاکستانی صدر آصف زرداری سے ملاقات کے حوالے سے بھی تفصیلی گفت گو ہوئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کے لیے اسرائیل اورفلسطینی رہنماؤں کوجلدازجلدبراہ راست مذاکرات کے لیے آگے بڑھناچاہیے۔