5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سعودی خواتین ملکی دولت کے ایک بڑے حصے کی مالک ہیں
جنگ نیوز -
سعودی خواتین ملکی دولت کے ایک بڑے حصے کی مالک ہیں
لندن…سعودی عرب میں خواتین ملکی دولت کے ایک بڑے حصے کی مالک ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق وہ گیارہ ارب نوے کروڑ ڈالرز کی نقد رقوم کی مالک ہیں۔لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات رپورٹ کے مطابق اتنی زیادہ نقدرقوم کی مالک ہونے کے باوجود سعودی خواتین سیاسی اور سماجی پابندیوں کی وجہ سے خود کو بااختیار نہیں سمجھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین کل ملکی آبادی کا پینتالیس فی صد ہیں۔خواتین کی اناسی فی صد آبادی خواندہ ہے جس میں سے پینسٹھ فی صد کام کاج کرتی ہے۔تاہم 3۔78 فی صد کالج گریجوایٹ خواتین ملازمتیں نہیں کرتی ہیں۔