5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہالی ووڈ فلم دی ایکسپنڈبلزکا جرمنی میں پریمئر
جنگ نیوز -
ہالی ووڈ فلم دی ایکسپنڈبلزکا جرمنی میں پریمئر
برلن…ہالی ووڈ فلم دی ایکسپنڈبلزکا جرمنی میں پریمئر ہوا ۔اس موقع پر سپرسٹار سالوسٹرسٹالن سمیت فلم کاسٹ نے شرکت کی ۔جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ہالی ووڈ فلم دی ایکسپنڈبلز کا پریمیئر ہوا۔اس موقع پر سالوسٹر اسٹالن سمیت اداکار جیسن سٹیٹ ہیم اور ڈولف لونڈے گرین نے ریڈ کارپٹ پر واک کیا اوربارش کے باوجود بڑی تعداد میں شائیقین نے شرکت کی ۔ فلم کی کہانی اور ہدایت کاری امریکا کے مقبول اداکار سالوسٹرسٹالن نے ترتیب دی ہے اور فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دیکھائے ہیں جبکہ فلم کے دیگر ستاروں میں ہالی ووڈ کے مشہورومعروف چہرے بروس ولز ،جیٹ لی ،میکی رورکی ،فورسٹ ویٹیکر اور آرنلڈ شوازنیگر شامل ہیں ۔فلم دی ایکسپنڈبلز 13 اگست سے امریکا بھر کی سنماؤں کی زینت بنے گی ۔