تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

طالبان سے ڈائیلاگ کے دروازے کبھی بند نہیں کئے،صدر زرداری

جنگ نیوز -
لندن ... صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طالبان سے ڈائیلاگ کے دروازے کبھی بند نہیں کئے۔ پارلے منٹ نے حکومت کو یہ مینڈیٹ دیا ہے کہ کسی کارروائی سے پہلے مذاکرات کیے جائیں۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا شدت پسندوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ڈرون طیارے دے۔امریکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں صدرزرداری کا کہنا تھا کہ سوات میں پارلے منٹ کے دیے گئے مینڈیٹ کے تحت صوفی محمد سے مذاکرات شروع کیے۔ جس کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کو خود انھوں نے توڑا۔ اور فوجی کارروائی کرنا پڑی۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ ڈرون طیارے اور دیگر آلات پاکستان کو دیے جائیں۔ تاکہ عسکریت پسندوں کے خلاف موثر کارروائی کی جاسکے۔صدر نے کہا کہ اُن کے دورہ برطانیہ پر تنقید کر کے نواز شریف نے اپنی مخصوص ذہنیت کی عکاسی کی ہے۔برطانوی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بھی صدر زرداری نے کہا کہ ڈیوڈ کیمرون کے بیان کو میڈیا نے بڑھا چڑھاکر پیش کیا۔ مگر ان کی خواہش ہے کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ رہے۔بی بی سی کو انٹرویو میں صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں سیلاب کی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ مگر اس سے نمٹنے کی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے۔ جو ملک کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔ صدر نے کہا کہ ملک سے باہر رہتے ہوئے انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے ابوظہبی، فرانس اور برطانیہ سے امداد کی یقین دہانیاں حاصل کیں۔ایک سوال پرصدر نے بتایا کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کا دورہ برطانیہ طے نہیں تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع پر صدر نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیراعظم نے کیا ہے جو ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.