تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عراق پرحملہ اسرائیل کو محفوظ بنانے کیلئے کیا گیا،طارق عزیز

جنگ نیوز -
بغداد ... سابق عراقی صدر صدام حسین کے نائب وزیر اعظم طارق عزیز نے امریکی صدر باراک اوباما سے درخواست کی کہ وہ عراق کو بھیڑیوں کے لیئے نہ چھوڑیں۔اپنی گرفتاری کے سات سال کی اسیری کے دوران برطانوی اخبارکو پہلا انٹرویو دیتے ہوے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ کے بعد عراق میں اب کچھ بھی نہیں رہا۔ صدام حسین نے عراق کو تیس سال میں بنایا اور آج ہر چیز تباہ ہوچکی ہے۔ عراق میں جتنے بیمار، بھوکے، مفلس اور بے سروسامان لوگ آج ہیں تاریخ میں کبھی نہ تھے۔ جتنی ہلاکتیں آج روزانہ ہورہی ہیں ہماری گذشتہ نسلوں نے ایسا سوچا بھی نہ ہوگا۔ اس تمام تباہی اور بربادی کے امریکا اور برطانیہ ذمہ دارہیں اور انہوں نے ہمارے ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادی ہے۔ایک سوال پر طارق عزیز نے کہا کہ صدام حسین کویقین ہوگیا تھا کہ امریکا سنہ 2002 کے آخر میں عراق پرحملہ کردے گا۔ جنگ کو ٹالنے کے لیے صدام حسین نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تحقیق کاروں کوعراق میں وسیع پیمانے پرتباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تلاش کی اجازت بھی دے دی تھی۔ لیکن جارج ڈبلیو بُش اور ٹونی بلیئر نے دنیا کے سامنے جھوٹ بولا کہ وہ اپنے ملکوں کو بچانے کے لیے عراق پرحملہ کرنے جارہے ہیں جبکہ عراق پرحملہ اسرائیل کو محفوظ بنانے کے لیے گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.