5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چاکلیٹ کی گولیاں،موڈ کو پُرسکون رکھنے کا انوکھا ذریعہ
جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…بیماریوں کے خلاف ہر قسم کی نیلی پیلی گولیاں اور کیپسول تو دنیا بھر میں استعمال کیے جاتے ہیں جن کے کڑوے کسیلے ذائقے مریض کو کڑواہٹ کا شکار کردیتے ہیں تاہم اب پیش ہیں ایسی گولیاں جو آپ کو خوش گوار احساس میں مبتلا کردیں گی۔عام کڑوی گولیوں سے منفرد یہ چاکلیٹ سے تیار کی گئی گولیاں نا صرف آپ کے منہ میں مٹھاس کے ذائقے سے چاشنی بھردیں گی بلکہ کچھ دیر کے لیے آپ کو ہر قسم کی پریشانی سے بھی بے پرواہ کردیں گی۔30گولیوں پرمشتمل ان گولیوں کا ایک پیکٹ تقریباً8ڈالر میں باآسانی دستیاب ہے۔