5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسپین میں ہڈیوں کی سی وضع قطع رکھنے والا میوزیم
جنگ نیوز -
بارسلونا…سینٹرل مانیٹرنگ…اسپین کے دارالحکومت بارسلونامیں قائم ’کاسو باٹلو‘ میوزیم دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے جس کی وجہ کچھ اور نہیں بلکہ اس میوزیم کا غیر معمولی تعمیراتی ڈیزائن ہے۔اسپین کے ایک نامور ماہرِ تعمیرات نے1905سے1907تک اس عمارت کی ازِ سر نو تزئین و آرائش کی جس کے بعد سے اس عمارت کی شہرت میں بے پناہ مقبولیت دیکھی گئی۔Caso Batlloجس کا مقامی نامCasa dels Ossosہے کا مطلب ہڈیوں کا گھر ہے اور اس نام میں شک کی گنجائش نہیں کیونکہ اس عمارت کے بنیادی ڈھانچے سے لیکر ہر چھوٹی موٹی باریک بینی کو بھی ہڈی کے انداز میں تیار کیا گیا ہے۔اس پورے ڈیزائن میں تعمیراتی ماہر نے سیدھے حاشیوں اور دیواروں کو تعمیر کرنے سے اجتناب برتتا ہے اور ناصرف اس عمارت کی چھت ایک ڈائنوسار کی ریڑھ کی ہڈی سے مشابہت رکھتی ہے بلکہ اس کی بالکونیاں اور دیگر حصے بھی مختلف جانوروں کی ہڈیوں سے مماثلت رکھتے ہیں۔