5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فرانس،جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے افطار
جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…فرانس کی ممتاز سیاسی و ساجی شخصیت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہ نما قاری فاروق احمد گورسی جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں پیری فیت مسجد میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں کیلئے افطاری دیں گے۔ اس موقعے پر رمضان کے مقدس مہینے کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کی مغفرت اور وطن عزیز کی ترقی و خوش حالی اور دہشت گردی سے نجات کیلئے خصوصی دعا کرائی جائے گی۔