تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

یورپ،وزیر اعظم فنڈ برائے متاثرین سیلاب کا اکاؤنٹ نمبر جاری

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…وزیرا عظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے جس فنڈ کے قیا م کا اعلان کیا گیا ہے اس میں اورسیز پاکستانیوں اور دیگر لوگوں کی طرف سے وزیر اعظم فنڈ میں عطیات جمع کرانے کیلئے اورسیز سطح پر سفارتخانوں کی معرفت مختلف ضرورت کی اشیاء بھجوانے اور نیشنل بنک میں عطیہ کی رقم جع کرانے کیلئے اکاونٹ نمبر جاری کردیا گیا ہے۔برلن سفارتخانہ کے ہیڈ کونسلر خیام اکبر کے مطابق حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم فنڈ میں خشک دودھ، کھجوریں، بسکٹ،پینے کا صاف پانی، کپڑے، جوتے، کمبل اور بستر وغیرہ کی اشد ضرورت ہے لہٰذا یورپ اور جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو چاہیے کہ اس مشکل گھڑی میں بے گھر ہونے والے ہم وطنوں کی مدد کیلئے وزیر اعظم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس مقصد کیلئے سفارتخانہ برلن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.