5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:متحدہ کے کارکن سمیت دو افراد قتل، کئی علاقوں میں کشیدگی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات سے اب تک فائرنگ کے واقعات میں دوافراد ہلاک اور6افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن30سالہ عامر احمد صدیقی جاں بحق ہوگیا،جبکہ سپرہائی پر واقع زکریا گوٹھ سے ایک نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی،مقتول کی شناخت23 سالہ حنیف کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ رنچھوڑ لائن ،فیڈرل بی ایریا بلاک11 اور یونیورسٹی روڈ پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں6 افراد زخمی ہوگئے۔قصبہ کالونی ،میٹرول ،سائٹ ایریا،کٹی پہاڑی،علی گڑھ بازار اور بخاری محلہ میں کشیدگی تاحال برقرار ہے،جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔علاقہ مکینوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ حکومت فوری طور پر پولیس اور رینجرز کو ہدایت کرے کی وہ موٴثر حکمت عملی مرتب کرکے لوگوں کی جانوں کو محفوظ بنائیں۔