تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بولیویا میں سالانہ بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول کا انعقاد

جنگ نیوز -
لاپاز…بولیویا میں سالانہ بین الاقوامی کارٹون فیسٹیول کا انعقادکیا گیا۔ دنیا بھر سے کامک بُک آرٹسٹس اور اینی میٹرز نے شرکت کی۔ دارالحکومت لا پاز میں یہ کارٹون فیسٹیول گزشتہ آٹھ سال سے ہورہا ہے، جس کا مقصد کارٹونسٹس کو اپنے آئیڈیاز اور تخلیق کا ایک دوسرے سے تبادلے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اِس سال فیسٹیول میں دنیا بھر کے بارہ ممالک کے بیس کامک بُک آرٹسٹس شریک ہوئے۔ جن میں ٹوائے اسٹوری تھری اور سُپر ہیروز پر مبنی فلموں کے اینی میٹرز بھی شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.