5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گرین لینڈ:گلیشیر سے260اسکوائر میٹر برف کا ٹکڑا ٹوٹ کر الگ ہوگیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن …امریکا کے ماحولیاتی ماہرین کے مطابق گرین لینڈ میں ایک ہزار کلومیٹرلمبے گلیشیر سے260اسکوائر میٹر لمبا برف کا ٹکڑا ٹوٹ کر الگ ہوگیا ہے۔ اکثر گلیشیر سے برف کے ٹکڑے الگ ہوتے ہیں تاہم اتنے بڑے ٹکڑے بہت کم ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق گرین لینڈ کے جنوبی ساحل کے قریب پیٹر مین گلیشیر سے برف کا یہ ٹکڑا الگ ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق اس سے پہلے برف کا اتنا بڑا ٹکڑا 1962 میں گلیشیر سے الگ ہوا تھا۔ میٹرمیں گلیشیر میں پچھلے سال شگاف نظر آئے تھے جس سے ماہرین نے اندازہ لگا لیا تھا کہ یہ حصہ گلیشیر سے جلد الگ ہوجائے گا۔تاہم ماہرین ابھی اس بات کی تصدیق نہیں کرسکتے کہ یہ ماحولیاتی تبدیلوں کی وجہ سے ہوا ہے یا نہیں۔سائنسدانوں کے مطابق2010 کے پہلے چھ مہینوں میں درجہ حرارت بہت زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔