تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فخر ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو مجھ پر اعتماد کرتی تھیں،ڈاکٹر فردوس

جنگ نیوز -
دبئی سٹی…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…بہبو دِ آبادی کی وفا قی وز یر ڈا کٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مجھے اس با ت پر فخر ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو مجھ پر اعتماد کر تی تھیں اور یہ کہ عوام کی خدمت کے عظیم جذبے کو میں نے انہی کی ذات سے سیکھا ہے۔ انہوں نے دبئی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2008کے انتخابات بہت اہم تھے کیو نکہ ان انتخا بات میں فیصلہ ہونا تھا کہ عوام جمہو ریت کے ساتھ ہیں یا آمریت کو مزید بر دا شت کرنے لیے تیار ہیں۔ ڈا کٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جمہو ریت میں سب سے اہم چیز بردا شت کا عنصر ہو تا ہے اور جب بردا شت کا عنصر مفقود ہو جا تا ہے تو پھر انا رکی اور انتقام جنم لیتا ہے جو ملک کی جڑو ں کو کھو کھلا کر کے رکھ دیتا ہے۔ جمہوریت میں اپنے اتحا دیو ں کی رائے ایمیت د ی جا تی ہے جس سے کبھی کبھی کا رکن مایو س بھی ہو تے ہیں لیکن جمہو ریت کی گا ڑی کو چلا نے کیلئے ایسے فیصلے ضرور ی ہو تے ہیں کیو نکہ جمہو ریت کا مقصد سب کو ساتھ لیکر چلنا ہو تا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کل میڈیا کے کچھ اینکرز ذاتی الزا مات کی صحافت کر نے کی کو شش کرتے ہوئے ایک خا ص شخصیت کو ٹارگٹ کرنے کی روایت کا آغاز کر رہے ہیں جو صحا فت کے مسلمہ اصو لو ں کے خلاف ہے ۔ تنقید جمہو ریت کا حسن اور صحا فت کا طرہِ امتیاز ہے لیکن تنقید اور الزاما ت میں فرق کو ملحوظِ خا طر رکھنا ضرو ری ہو تا ہے۔ڈا کٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا کہ میں بہبودِ آبا دی کی وزیر ہوں لہذا میرے فرا ئض میں شا مل ہے کہ میں لو گو ں کو آبادی کے بڑھتے ہو ئے خطرات سے آگاہ کروں۔ پاکستان میں ہر سال آبادی میں 35لاکھ افراد کا اضا فہ ہو رہا ہے جو ملک کی معیشت پر بہت بڑا بو جھ ہے۔ اس لیے میری سب سے گذا رش ہے کہ وہ آبادی کو کنٹرول کر نے میں اپنا رول ادا کریں تا کہ ملک ترقی کی راہ پر گام زن ہو سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.