تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں پر لاپتہ ہونیوالی خاتون زندہ نکلی

جنگ نیوز -
اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر گزشتہ شب لاپتا ہونیوالی شہلا نامی خاتون زندہ نکلی ہے ، پولیس کے مطابق وہ اپنے آبائی علاقہ ملتان میں موجود پائی گئی ہے ۔ بلال نامی شخص کے مطابق وہ اور اس کی بیوی شہلا ، گزشتہ شب پیرسوہاوہ گئے جہاں وہ خاتون پہاڑی چوٹی سے لاپتہ ہوگئی،مبینہ جائے وقوعہ پر پولیس اور امدادی اداروں نے رات گئے تک تلاش کی تو وہاں صرف شہلا کا دوپٹہ، پرس اور جوتے مل سکے، بلال سے پولیس کی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے دونوں میاں بیوی علیحدگی چاہتے تھے اور وہ کسی اور کو بھی پسند کرتے تھے ، انہوں نے مبینہ طور پر شہلا کی حادثاتی موت کا ڈرامہ رچایا اور اس سے پہلے خاتون ملتان بھی روانہ ہوگئی ، پولیس حکام کے مطابق ان کا ملتان میں شہلا اور اس کے والدین سے رابطہ ہوگیا ہے اور انہیں قانونی کارروائی کیلئے اسلام آباد لایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.