5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جدید تحقیق اب دل کے امراض سے نجات دلا دے گی
جنگ نیوز -
آسٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…دل کی تکالیف اب ازخود ختم ہوسکیں گی کیونکہ بین الاقوامی طبی ماہرین آج کل دل کے امراض کے لئے ایک ایسے طریقہ علاج پر کام کررہے ہیں جس کی مدد سے دل کے امراض کا مکمل علاج ممکن ہوجائیگا۔ اس جدید طریقہ علاج کی مدد سے دل کے دورے اور بڑھاپے کے باعث پیدا ہونے والی تکالیف ازخود ختم ہوسکیں گی۔ اس طریقہ علاج کی بدولت دل میں موجود Connective Tissues ازخود Muscle Cells میں تبدیل ہوسکیں گے جس سے دل میں پیدا ہونے والی مختلف تکالیف کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا۔