تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مجموعی فروخت پر ٹیکس آئل مارکیٹنگ کمپنیز کو متاثر کریگا، ایم ڈی پی ایس او

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان اسٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان قریشی کا کہنا ہے کہ مجموعی فروخت پر ٹیکس، سود کی رقم اور زیر گردش قرضوں کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو پی ایس اوآئندہ سال خسارے کا شکار ہوسکتی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس او عرفان قریشی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری کمپنیوں میں چند منافع بخش کمپنیز میں پاکستان اسٹیٹ آئل کے منیجنگ ڈائریکٹر عرفان قریشی نے مالی سال2009-10 کے مالیاتی نتائج کے اعلان پر چیت کرے ہوئے بتایا کہ موجودہ مالی سال سے مجموعی فروخت پر نافذ ہونے والا ٹیکس آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی کارکردگی کو بری طرح متاثر کریگا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ صورتحال پی ایس او کے نو ارب چار کروڑ روپے کے منافع کو خسارے میں تبدیل کرسکتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر زیر گردش قرض کے بوجھ تلے دبی کمپنی پی ایس او کی آپریشن رکا توملک کو بہت نقصان ہوگا۔عرفان قریشی نے مزید کہا کہ جولائی میں26 ارب روپے مالیت کی پیٹرولیم مصنوعات مقامی سطح پر سپلائی کی گئیں لیکن ابھی تک ایک روپے کی بھی وصولی نہیں ہوسکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.