5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اعصام اور روہن اے ٹی پی کلاسک کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
جنگ نیوز -
واشنگٹن …پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بوپنا اے ٹی پی کلاسک ٹینس چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، کوارٹر فائنل میں انہوں نے عالمی نمبر دو برائن برادرز کو شکست دی۔واشنگٹن میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاک بھارت جوڑی کا مقابلہ تھا امریکی برائن برادرز سے، جو سابق عالمی نمبر ایک ہونے کے ساتھ ساتھ ایونٹ جیتنے کیلئے فیورٹ بھی تھے، مگر اعصام اور روہن نے امریکی حریفوں کا سخت مقابلہ کیا، پہلا سیٹ پاک بھارت جوڑی نے سات چھ سے جیتا تو دوسرے سیٹ میں انہیں سات پانچ سے کامیابی حاصل ہوئی، یہ میچ اعصام اور روہن کے کیرئیر کی چند ایک بہترین کامیابیوں میں سے ایک ہے کیونکہ باب اور مائیک برائن تمام گرانڈ سلم ڈبلز ایونٹ کے فاتح رہ چکے ہیں، ایونٹ کے سیمی فائنل میں اعصام اور روہن کا مقابلہ امریکا کے مارڈی فش اور باہامس کے مارک نوئلز سے ہوگا۔