تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وارسک ڈیم سے پانی کا اخراج78 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا

جنگ نیوز -
پشاور…بارش کے باعث وارسک ڈیم میں پانی کی سطح میں آہستہ آہستہ اضافہ ہورہا ہے اور ڈیم سے پانی کا اخراج78 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ وارسک ڈیم حکام کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں اورافغان سرحد کے قریبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے۔ ڈیم حکام کے مطابق پچھلے ایک گھنٹے میں ڈیم میں دس ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔ وارسک ڈیم حکام کے مطابق ڈیم سے پانی کا اخراج78 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث ڈیم کے6 گیٹ کھول دیئے گئے ہیں، جس سے پانی کا اخراج جاری ہے۔ جبکہ تین گیٹوں کی مرمت کی جارہی ہے۔ ڈیم حکام کے مطابق وارسک ڈیم سے پانی کے اخراج کی گنجائش5 لاکھ40 ہزار کیوسک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.