تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اب پالتوکتے مالی کے فرائض بھی انجام دینے لگے

جنگ نیوز -
پیرس…سینٹرل مانیٹرنگ…آپ نے پالتو کتوں کو گھر کی رکھوالی کرتے اور مالکوں کے ساتھ پارک میں چہل قدمی کرتے تو دیکھا ہوگا تاہم گھریلو امور سر انجام دیتے ہوئے نہیں دیکھا ہوگا۔ یہ وڈیوایک ایسے مالی کی ہے جو انسان نہیں بلکہ ایک پالتو کتا ہے جو اپنے مالکوں کے گھر میں باغبانی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ کسی مشاق مالی کی طرح گھاس کاٹنے والی مشین پر سوار یہ کتا بڑھی ہوئی گھاس کسی اُجرت کے بغیرکاٹ رہا ہے۔ گھاس کاٹنے والی مشین پر سوار اس کتے کی وڈیو انٹرنیٹ ہٹ بن گئی ہے جس سے اب تک لاکھوں افراد محظوظ ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.