تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اقوام متحدہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں،سعودی مفتی اعلیٰ

جنگ نیوز -
ریاض …سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ نے کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے اس میں کسی قسم کی دہشتگردی کی گنجائش نہیں اور مسلمان دنیا بھر میں امن کے سفیر ہیں۔ مفتی اعلیٰ سعودی شیخ عبد العزیز آل الشیخ نے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے عمل اور کردار سے اس بات کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ہم اسلام کے سچے پیروکار ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کا نوٹس لیں اور مسجد االاقصی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔مفتی اعلیٰ نے کہا کہ تحفظ آثار قدیمہ کے ادارے کی انتظامیہ اور اعلیٰ عہدیداروں کو چائیے کہ اسرائیل کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ وہ 1945کے معاہدے کی پابندی کرے جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ جنگ کے دوران اور بعد میں بھی جب تک کسی فریق کا اس علاقے پر قبضہ ہو، عبادت گاہوں کی حفاظت کی جائیگی۔ مفتی اعلیٰ نے فلسطین کے متعدد علاقوں میں یہودیوں کی جانب سے مساجد کو نقصان پہنچانے اور شہید کرنے کی مذمت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.