5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سیلاب زدگان کی مدد سے پاکستانیوں میں امریکی منفی تاثر کم ہوگا، یو ایس ایڈ
جنگ نیوز -
لندن …امریکا نے امید ظاہر کی ہے کہ سیلاب زدگان کی فوری اور فیاضی کے ساتھ مدد کرنے سے پاکستانیوں میں امریکا کے بارے میں پائے جانے والے منفی تاثر کو زائل کرنے میں مدد ملے گی۔برطانوی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں یو ایس ایڈ کے ایڈمنسٹریٹر راجیو شاہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی بڑے پیمانے پر امداد کے عزم کو ضرور سراہا جائے گا۔ اور امریکا کا منفی امیج بھی تبدیل ہونے کی توقع ہے۔راجیو شاہ نے بتایا کہ امریکا اب تک سیلاب زدگان کیلئے ساڑھے تین کروڑ ڈالر مالیت کی امداد دے چکا ہے اور مزید بھی دیگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مزید بارشیں ہوئیں تو سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال بگڑسکتی ہے۔راجیو شاہ نے اِس تاثر کی نفی کی کہ سیلاب زدگان کی امداد کے بارے میں ترجیحات اور ضروریات کی تفصیل فراہم کرنے کا عمل پاکستانی انتظامیہ کی جانب سے سست روی کا شکار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قدرتی آفت کے ابتدائی دنوں میں صورتحال واضح نہیں ہوتی مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتری آتی ہے۔