تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانیہ،’ایپل‘ مصنوعات کے سب سے بڑے اسٹور کا افتتاح

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…لندن کے ضلع کانونٹ گارڈن میں ہفتے کے روز ایپل کی مصنوعات رکھنے والے دنیا کے سب سے بڑے اسٹور کی افتتاحی تقریب ہوگی۔اس شاندار افتتاحی تقریب میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے ہزاروں مداحوں کی شرکت متوقع ہے جنہیں ایپل کی جانب سے تحائف بھی دیے جائیں گے۔اس اسٹور میں خریداری کے لیے آنے والے ابتدائی4ہزار کسٹمرز کو ایپل کی جانب سے مفت ٹی شرٹ کے ساتھ سرپرائز تحفے بھی دیے جانے کا امکان ہے۔اس اسٹور میں ناصرف ایپل آئی پیڈز بہت بڑی تعداد میں رکھے جائیں گے بلکہ ایپل کی دیگر مصنوعات جیسے آئی فون بھی فروخت کے لیے پیش کی جائیں گی۔واضح رہے کہ429پاؤنڈ مالیت کے ایپل آئی پیڈمتعارف ہونے کے بعد اس کے اسٹورز پر خریداروں کا بیحد رش دیکھا گیا تھا اور لوگوں نے آئی پیڈ کے حصول کے لیے دھکم پیل تک شروع کردی تھی تاہم یہ نیا اور انتہائی بڑااسٹور کئی خریداروں کو بیک وقت خریداری کا موقع فراہم کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.