تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بر منگھم:ادھیڑ عمر شخص نے صدر زرداری پر جوتا پھینکا،جلسہ بد مزگی کا شکار

جنگ نیوز -
برمنگھم…بر منگھم میں صدر زرداری کی تقریر کے دوران ادھیڑ عمر شخص نے ان کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اور ان کی جانب جوتے پھینکے ۔جیو ٹی وی اور جنگ کے نمائندے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے جلسہ گاہ میں جوں ہی تقریر شروع کی 4نوجوان ''گو زرداری گو'' کا نعرہ لگاتے ہو ئے جلسہ گاہ سے چلے گئے ،جس کے10منٹ بعد ایک ادھیڑ عمر شخص نے صدر زرداری کی جانب بڑھنے کی کوشش کی اورصدر زرداری کی جانب سے کوئی چیز پھینکی جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کی جانب جوتے پھینکے گئے ہیں۔ احتجاج کرنے والا شخص جلسہ گاہ میں پہلی ہی نشست پر بیٹھا تھا۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکار ادھیڑ عمر شخص کو جلسہ گا ہ سے باہر لے گئے تاہم ایک منٹ کے بعد ہی اسے چھوڑدیا گیا۔ ادھیڑ عمر شخص کا کہنا ہے کہ ملک میں سیلاب اور دیگر صورت حال کے پیش نظر صدر زرداری کو یہاں کا دورہ نہیں کرنا چاہیئے تھا۔بدمزگی کے بعد صدر زرداری جلسہ گاہ سے سخت سیکیورٹی میں وہاں سے روانہ ہو گئے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.