5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور: اغوا میں ملوث میرا کی بہن کو ضمانت پر رہا کرنے کاحکم
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتیجے کے اغوا میں ملوث اداکارہ میراکی بہن شائستہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس کو بدھ کی رات، سی آئی اے پولیس نے بھتیجا اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ تاہم انہیں جمعہ کے روزانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس نے شائستہ عباس کو ایک روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ اس دوران پولیس نے بچہ بھی بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی بازیابی کے بعد شائستہ عباس کے مزید ریمانڈ کی درخواست نہیں کی گئی جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ضمانت کی درخواست پر اسے رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔اداکارہ میرا کے بھائی احسن، والدہ شفقت زہرہ اور بہن شائستہ عباس پر بچے کے اغوا کا مقدمہ میرا کی بھابھی عاصمہ زہرہ نے درج کرایا ہے، جس پر احسن کو اشتہاری قرار دے کر اس کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔