تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

صدر پر جوتے پھینکے کی خبر نشرکرنے پر جیو نیوز کی نشریات بند

جنگ نیوز -
کراچی ... برمنگھم میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں صدر آصف زرداری پر جوتے پھینکے جانے کی خبر جیو نیوز پر نشرہونے کے بعد رات گئے ملک کے مختلف شہروں میں جیونیوز کی نشریات بند کردی گئیں۔صدر زرداری پر برمنگھم میں جوتے پھینکے جانے کے بعد بعض حکومتی اور پیپلز پارٹی کے چند عہدیداروں نے کیبل آپریٹرز کو دھمکیاں دیں اوران پرجیونیوز کی نشریات بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالا۔ تاہم کیبل آپریٹرز کی بڑی تعداد گیدڑبھبکیوں میں نہیں آئی اور ایک ادارے ورلڈ کال اور کراچی کی ایم پی سی نے رات 2 بجے کے بعد جیو نیوزکے سگنل بلاک کردیے۔ جس کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے جیو کی نشریات بند کیے جانے پر شدید احتجاج کیاہے ۔عوام کوحقائق سے بے خبراوراطلاعات تک رسائی سے محروم رکھنے کے عمل ۔اورجیوکی بلاجوازبندش کے خلاف جیو کے کارکنوں نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ ایوان صدر، ایوان وزیراعظم، اسلام آباد میں عمان کے سفارت خانے اور کراچی میں قونصل خانے جبکہ لاہور میں گورنر ہاؤس اور نشریات بندکرنے والے کیبل آپریٹرزکے دفاتر کے باہر بھی مظاہرے کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں اخبارات کے دیگر صحافیوں اور جیو کے کارکنوں کا ایک اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ہے جس میں اس حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ ورلڈ کال عمان ٹیلی کام کی کمپنی ہے اور گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بھی اس کمپنی میں حصص ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.