تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا نے ایٹمی جنگ چھیڑی تووہ خود بھی تباہی کا شکار ہوگا،کاسترو

جنگ نیوز -
ہوانا ... کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسترو نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف ایٹمی جنگ چھیڑی تو دنیا کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی بڑی تباہی کا شکار ہوجائے گا۔ صدر اوباما ایسا کرنے سے گریز کریں۔ چار سال میں پہلی بار پارلے منٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیوبا کے سابق صدر نے خبردار کیا کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کے نفاذ کیلئے امریکا اور اسرائیل کی کوششوں کی مزاحمت کی تو اس کے خلاف ایٹمی جنگ چھیڑی جاسکتی ہے۔ کاسترو کا کہنا تھا کہ اگر ایسی جنگ سے بچنے کی کوشش نہ کی گئی تو اس کے تباہ کُن اثرات ہوں گے۔ لاکھوں افراد موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔ خود امریکا کے بڑی تعداد میں شہری اور فوجی ہلاک ہوجائیں گے۔ اور نسلِ انسانی کی بقا خطرے میں پڑسکتی ہے۔ اس لیے عالمی رہنما خاص کر چین اور روس امریکی صدر اوباما پر زور دیں کہ وہ ایران کے خلاف ایٹمی جنگ سے گریز کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.