تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

چین میں لینڈ سلائڈنگ سے65 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
چین میں لینڈ سلائڈنگ سے65 افراد ہلاک

بیجنگ …چین میں بھاری لینڈ سلائڈنگ کے باعث 65 افراد ہلاک ہو گئے ۔حکومتی میڈیا رپوٹ کے مطابق شمال مغربی چائنا میں بڑی ماترا میں زمینی تودہ گرنے کے باعث کم از کم 65 افراد ہلاک ہوگئے ۔لینڈ سلائڈنگ کا واقع تبت کے علاقے صوبہ گانسو میں پیش آیا ۔میڈیا کے مطابق حکام نے متاثرہ علاقہ میں ریکسیو کے کاموں میں مدد کے لئے دوہزارچار سو فوجیوں اور ایک سو میڈیکل ماہریں کو تعینات کیا ہے۔زمینی تودے گرنے سے علاقے کی بجلی بھی منقطع ہو گئی ہے اورناخوشگوار واقع کے نتیجے میں پچاس ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔رپوٹ کے مطابق اس سال سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.