5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا کولنگ سسٹم ٹھیک کرنیکی کوششیں ناکام
جنگ نیوز -
بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا کولنگ سسٹم ٹھیک کرنیکی کوششیں ناکام
واشنگٹن…بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا خراب ہوجانے والا کولنگ سسٹم ٹھیک کرنے کے لیے خلانوردوں کی کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔ناسا کے مطابق تیسری بار بھی خلائی چہل قدمی کرنا ہوگی۔بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے منیجر مائیکل سفر ڈینی نے کہاہے کہ کولنگ سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لیے ابتدائی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، پہلی چہل قدمی میں خلا بازوں کو آٹھ گھنٹے 3 منٹ تک خلا میں گزارنے پڑے جو خلا میں چھٹی بڑی چہل قدمی ہے۔ اب خلا نورد بدھ کو دوسری کوشش کریں گے، تاہم خدشہ ہے کہ انھیں اس کے بعد تیسری دفعہ بھی خلا میں چہل قدمی کرنا پڑے گی۔خلائی اسٹیشن کے منیجر کے مطابق کولنگ سستم کے ایک پمپ کی مرمت کا کام توقعات سے زیادہ وقت لے رہا ہے۔ لیکن امید ہے کہ جلد مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ کولنگ سسٹم میں خرابی سے عالمی خلائی مرکز پر موجود تین امریکی اور تین روسی خلا بازوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔