تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

الینا کاگان امریکی سپریم کورٹ کی 112ویں جج مقرر

جنگ نیوز -
الینا کاگان امریکی سپریم کورٹ کی 112ویں جج مقرر

واشنگٹن…الینا کاگان نے امریکی سپریم کورٹ کی ایک سو بارویں جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔پچاس سالہ الینا کاگان نے امریکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی چوتھی خاتون جج جبکہ سپریم کورٹ کی ایک سو بارویں جج ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔جج بننے کے لئے کاگان نے سینٹ میں 63 میں سے 37 ووٹ حاصل کئے ۔کورٹ میں ایک مختصر تقریب کے دوران جس میں کاگان کے چند رشتہ دار اور دوست موجود تھے امریکی چیف جسٹس جون روبرٹ نے حلف لیا ۔حلف کے بعد امریکی چیف جسٹس نے کاگان کو کورٹ میں خوش آمدید کہا۔امریکا میں پہلی بار کورٹ کے 9 رکنی بنچ میں کاگان کی شمولیت کے بعد اب خواتیں ججوں کی تعداد تین ہو گئی ہے جس میں جسٹس سونیا سوٹومائر اور جسٹس روتھ بیڈر گینسبرگ شامل ہیں۔ کاگان نے ہارورڈ لا سکول میں بطور ڈین ،وائٹ ہاوس کی وکیل اور سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں پالیسی ایڈوائزر کے خدمات سرانجام دی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.