تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فرانس نے سیلاب متاثرین کی امداد بڑھاکر ساڑھے 10لاکھ یورو کردی

جنگ نیوز -
فرانس نے سیلاب متاثرین کی امداد بڑھاکر ساڑھے 10لاکھ یورو کردی

پیرس…پاکستان میں بدترین سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے فرانس نے امداد بڑھانے جبکہ نیٹو نے امدادی سامان کی ترسیل میں تعاون کا اعلان کردیا ہے۔فرانسیسی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے امداد کو بڑھاکر دس لاکھ پچاس ہزار یورو کردیا جائے گا۔ جن میں سے ساڑھے پانچ لاکھ یورو ریلیف کے کاموں میں سرگرم اداروں کو دیے جائیں گے۔ جبکہ ساڑھے تین لاکھ یورو اشیائے خورد و نوش کی ورلڈ فوڈ پروگرام کے ذریعے فراہمی کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ یو این ایچ سی آر کو پاکستان میں بحالی کے کاموں کیلئے ڈیڑھ لاکھ یورو ملیں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فرانسیسی وزارت خارجہ پانی کو صاف کرنے کا سامان بھی پاکستان بھجوائے گا۔ وزارت خارجہ نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ فرانس پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد میں سرگرم تین اداروں کو تین لاکھ یورو دے گا۔ دوسری جانب برسلز سے جاری نیٹو کے بیان کے مطابق اتحاد پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے مختلف دوست ممالک سے اسے ملنے والے کروڑوں ڈالر مالیت کے امدادی سامان کی ترسیل میں تعاون کرے گا۔ اس سلسلے میں نیٹو ہیڈکوارٹرز میں خصوصی ڈیزاسٹر رسپونس سیل کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.