تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانیہ اور مصر سے امدادی سامان لیکر دو جہاز چکلالہ پہنچ گئے

جنگ نیوز -
برطانیہ اور مصر سے امدادی سامان لیکر دو جہاز چکلالہ پہنچ گئے

اسلام آباد…برطانیہ اور مصر سے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان لے کر دو جہاز چکلالہ ایر بیس پہنچ گئے۔ترجمان برطانوی سفارتخانے کے مطابق امدادی سامان میں ادویات،ہائی جین کٹس،کھانے پینے کی اشیا،پانی کی صفائی کاپاؤڈر ،ٹوائلٹ اور دیگر چیزیں شامل ہیں،ترجمان کے مطابق 50 لاکھ پاؤنڈز پر مبنی نئی برطانوی امداد یونیسف کے تحت فراہم کی جائے گی جس میں 1 لاکھ 36 ہزار ہائی جین کٹس،4 ہزار 560 ٹوائلٹ،ادویات اور کھانے پینے کی اشیا شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق برطانیہ سیلاب سے متاثرہ 8 لاکھ افراد کی مدد کرے گا۔برطانیہ خیبر پختونخوا میں سیلاب میں بہہ جانے والے پلوں کی جگہ نئے پل بھی فراہم کرے گا اور اس کے لیے انجینئرز کی ٹیم بھی پاکستان بھجوائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.