5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سشمیتا سین اور وسیم اکرم کی دوستی اختتام پذیر ہو گئی
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…پا کستا نی کرکٹر شعیب ملک اور بھا رتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی شا دی کے بعد سابقہ پا کستا نی کرکٹر وسیم اکرم اور بھارتی اد اکا رہ سشمیتا سین کی دوستی اور متوقع شا دی کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں لیکن تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سشمیتا سین اور وسیم اکرم کی دوستی اختتام پذیرہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس علیحدگی کی وجہ سشمیتا سین کے انڈین پر یمئیر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی سے بڑھتے ہو ئے روابط ہیں جبکہ سشمیتا نے انڈیا چھوڑ کر وسیم اکرم کے ہمراہ دبئی یا پا کستا ن منتقل ہو نے سے بھی انکا ر کر دیا تھا۔ ان کی دوستی کے انجا م کی وجہ کوئی بھی ہو لیکن اس با ت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ سشمیتا سین اور وسیم اکرم نے اپنے با رے میں پیدا ہو نے والی افواہوں سے جان چھڑانے کے لئے عارضی طور پرعلیحدگی اختیا ر کر لی ہو۔