تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کینسر کی مریضہ کوبچانے کیلئیخام خلیوں سے سانس کی نالی کی تیاری

جنگ نیوز -
فلورنس…سینٹرل مانیٹرنگ…اٹلی کے شہر فلورنس میں ڈاکٹروں نے طب کے شعبے میں انتہائی اہم پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا میں پہلی بار سانس کی نالی کی پیوند کاری کی ہے۔سانس کی نالی کے غیر معمولی کینسر میں مبتلا 19سالہ برطانوی لڑکی کی سانس کی نالی کی پیوند کاری اُسی کے خام خلیوں سے تیار کردہ دوسری سانس کی نالی سے کی گئی۔اس انتہائی مشکل آپریشن کو سر انجام دینے کے لیے ڈاکٹروں نے اس لڑکی کی ناک اور ریڑھ کے گودے سے خام خلیے حاصل کیے جن کی مدد سے اصلی سے مماثلت رکھنے والا نیا نرخرہ تیار کیا گیا۔اس نرخرے کو بعدِ ازاں پیوند کاری کے مشکل آپریشن کے ذریعے لڑکی کے گلے میں جوڑ دیا گیا ۔چونکہ یہ سانس کی نالی لڑکی کے اپنے خام خلیوں سے تیار کی گئی تھی اس لیے جسم کی جانب سے قبول نا کیے جانے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا اور لڑکی کو کسی قسم کےAnti Rejectionانجکشن لگانے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔ڈاکٹروں کے مطابق آپریشن کے تین سے چار گھنٹوں بعد لڑکی نے بات چیت شروع کردی تھی اور تین سے چار دن اسپتال میں زیرِ نگرانی رکھنے کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.