تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

باقائدہ مطالعہ بڑی عمر میں ذہنی امراض سے محفوظ رکھتا ہے،ماہرین

جنگ نیوز -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…باقائدہ مطالعہ اور مناسب غذا کا استعمال بڑی عمر میں ذہنی امراض سے حفاظت کا بہترین ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ ایک برطانوی طبی جریدے میں حال ہی میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق جو لوگ اپنے ذہن کو مطالعے کے ذریعے مصروف رکھتے ہیں ان میں ڈپریشن سمیت دیگرذہنی بیماریوں کا خدشہ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں سے بھر پور غذا کا استعمال ذہن کو تقویت پہنچاتا ہے جس سے بڑی عمر میں پیدا ہونے والے مختلف دماغی امراض کا خدشہ گھٹ جاتا ہے اور یاداشت زائل ہونے کے مرض سے بھی حفاظت ممکن ہوتی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.