تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

الاسکاکے دریا میں درجنوں ٹیڈی بئیر زنے پکنک منا ئی

جنگ نیوز -
جونیو…سینٹرل مانیٹرنگ…گرمی کی شدت میں جب اضا فہ ہو تا ہے تو لوگ سمندر کا رخ کر تے ہیں لیکن امریکہ کی ریا ست Alaskaمیں درجنوں ٹیڈی بئیر(Teddy Bears)نے دریا میں خوب مزے سے پکنک منائی۔ ٹیڈی بئیرزنے اس پکنک کا اہتما م Alaskaکے نیشنل پا رک کے دریا میں کیا جو ان کی پسندیدہ غذا تا زہ مچھلیوں سے بھرا رہتا ہے۔ہنستے ،کھیلتے اور مستی کرتے ہو ئے یہ ریچھ مختلف ٹولیوں میں دنیا سے بے خبر پانی سے بہتی ہوئی مچھلیوں کو اپنے منہ میں پکڑ کر کھانے کے مزے لیتے رہے۔پا ر ک میں آنے والے افراد نا صرف ان ٹیڈی بئیر زکی اس یا د گا ر پکنک سے محظوظ ہوئے بلکہ اپنے کیمرے کی آنکھ سے ان خوشگوار لمحا ت کو ہمیشہ کیلئے محفوظ بھی کر لیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.