تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

’شعلے‘کا اختتام دوبارہ عکس بند ہونے والا تھا،’جے‘ کا انکشاف

جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کو شہرت کی بلندیوں تک لیجانے والی بلاک بسٹر فلم شعلے کی ریلیز 15اگست کو 35سال مکمل کرلے گی تاہم فلم کے مداح شاید اس بات بے خبر ہیں کہ فلم کے کلائمکس کو دوبارہ عکسبند کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی تھی۔اس فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے67سالہ امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی دنوں میں فلم کے توقعات پرپورا نہ اُترنے اور کم بزنس کے باعث فلم کے کلائمکس کو تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں تھیں۔امیتابھ کے مطابق فلم میں ان کے کردار جے کو دوبارہ زندہ کیا جانے والا تھا کیونکہ شاید فلم دیوار میں ان کے کردار کی موت دکھانے کے بعد شائقین شعلے میں وہی مناظر دوبارہ دیکھنا نہیں چارہے تھے۔35سال قبل کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے امیتابھ نے بتایا کہ فلم کی ریلیز کے اگلے ہی دن سلیم صاحب،جاوید صاحب اور رمیش جی ان کے گھر جمع ہوئے تھے ۔امیتابھ کے گھر پر موجود شعلے کی ٹیم نے فلم کے کلائمکس کو تبدیل کرنے پر بیحد غور و خوض کیا جسکے بعد کلائمکس کے مناظر کو دوبارہ عکسبند کرنے کا پورا منصوبہ تیار کرلیا گیاتھا تاہم گھر سے واپس روانہ ہوتے وقت رمیش جی نے ایک دن اور انتظار کرنے کا مشورہ دیا جس نے فلم کا پورا منظر نامہ ہی بدل ڈالااور فلم بالی ووڈ کی بلاک بسٹر بن گئی۔تاریخی اور بلاک بسٹر حیثیت کی حامل فلم بن جانے کے بارے میں امیتابھ ابھی تک اس جواب کے متلاشی نظر آتے ہیں کہ آیا کسی فلم کی کہانی اتنے عرصے کیسے زندہ رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.