تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیلاب،پنجاب میں روئی کی10لاکھ گانٹھیں برباد ہو گئیں،نسیم عثمان

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کاٹن بروکر فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کا کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پنجاب میں 10لاکھ گھانٹوں کا نقصان ہوچکا ہے جس کی مالیت 10ارب روپے بنتی ہے۔جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں سیلاب کی ممکنہ تبارہ کاریوں کے باعث 20لاکھ گھانٹوں کے برابر کپاس کی فصل کو نقصان پہچنے کا اندیشہ ہے جس کی مالیت 50ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پنجاب میں کپاس کی فصل کو پہنچنے والے والے نقصان کے باعث کپاس کی فی من قیمت سو روپے اضافے کے بعد 7ہزار روپے فی من اور سندھ میں سو روپے اضافے کے بعد 6ہزار 2سو روپے فی من ہوچکی ہے جس میں آنے والے دنوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.