5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہے،اعجاز بٹ کا اعتراف
جنگ نیوز -
لاہور…چیئرمین پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ اعجاز بٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہے۔یہ بات انھوں نے انگلینڈ سے واپسی پر لاہور میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اعجاز بٹ میڈیا کو دیکھتے ہی پریشان ہو گئے اور انھوں نے میڈیا کو نظرانداز کر کے ائرپورٹ سے نکلنے کی کوشش کی، تاہم میڈیا کے اصرار پر وہ کچھ دیر رکے۔ اس موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ محمد یوسف کو انگلینڈ بلایا گیا تھا لیکن وہاں پہنچ کر ان کا جواب تھا کہ ابھی ان کا اعتماد بحال نہیں ہے اس لئے وہ نہیں کھیل سکتے۔ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پاکستان کر کٹ کنٹرول بورڈ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی یہاں سلیکٹر بنا ہوا ہے، ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کل بات ہوگی۔